• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home فکر و خیال

جمہوریت کے چیمپئن

جمہوریت کو اپنا بدلہ لینے دیں کیوں ادھر ادُھر بھاگ دوڑ ہورہی کیوں بوریوں کے منہ کھول دیئے ہیں

عبدالقدیر خان by عبدالقدیر خان
July 22, 2022
in فکر و خیال
0
جمہوریت
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

میں جمہوریت کے چیمپئن کے موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں لیکن اپنی کم مائیگی کاشروع میں ہی اعتراف کرتا ہوں کہ عمر کاتقاضا، صحت کامعاملہ اور اپنے روحانی پیر کے بقول :

جانتا ہوں ثواب ِ طاعت وزہد

پر طبیعت ادھر نہیں آتی

لیکن پچھلے دو تین روز سے ملک میں جو ہو رہا ہے، اس پر طبیعت زیادہ مچل گئی تو چند کلمات ضبط تحریر میں لارہا ہوں۔17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوئے جس میں پی ٹی آئی نے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی، رات کو دختر جمہوریت نے انتخابات کے نتائج کو کھلے دل سے قبول کرنے کا اعلان کیا۔ مگر رات گئی بات گئی۔

یہ بھی دیکھئے:

دوسرے دن بیان داغ دیا کہ پی ٹی آئی سے ہم نے بیس میں سے پانچ سیٹیں جیت لی ہیں۔ ہمارے ووٹ پہلے سے بڑھ گئی ہیں۔ بارش کاپہلا قطرہ کیا گرا کہ خواجہ سعد رفیق، راناثناء اللہ اور پتہ نہیں کس کس نے یہی راگ الاپنا شروع کردیا۔ اور پی ٹی آئی کو اس فتح پر اترانے سے منع کیا۔ جبکہ پہلے یہ شکست فاتحانہ تھی۔

رانا ثناء کا ایک بیان منظر عام پر آیا۔ جو آج کل زیر بحث ہے۔ اس سے پہلے ایک لطیف ساذکر چلتے چلتے ۔ آجکل ٹی وی پر کسی کمپنی کا اشتہار چل رہا ہے ایک نابینا عورت (بے چاری) کہتی ہے کہ اس اشتہار کو آنکھیں بند کرکے محسوس کریں جس طرح میں کررہی ہوں۔ کیونکہ میں دیکھ تو نہیں سکتی لیکن محسوس کرسکتی ہوں۔ دل کی آنکھ سے۔ ہمارا اس پر دھیان رانا ثناء کی طرف مڑگیا۔ آپ بھی ایسا ہی کریں۔ جب رانا آپ کی ٹی وی سکرین پر ظاہر ہو۔آپ اپنے کان بند رکھیں اور آنکھیں کھلی رکھیں۔

آپ کو محسوس ہوگا کہ سکرین پر کوئی دہشت گرد ہے۔ اب اپنے کان بھی کھول لیں اور سنیں وہ کیا کہہ رہے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ پی ٹی آئی (بمعہ ق لیگ اتحاد) کے 188 ووٹ ہیں، ہمارے (ن لیگ اتحاد) کے 180 ووٹ ہیں۔ صرف پانچ ووٹ اگر 188 میں غیر حاضر ہوں تو پرویزالہیٰ دیکھتے رہ جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک نہیں کئی ٹی وی چینلز پر دہرائی، لیکن بڑے بڑے جغادری اینگروں نے یہ بات سنی لیکن ہم دیکھتے ہی رہ گئے کہ کوئی تو اُن سے یہ پوچھتا کہ یہ پانچ سات ممبر صوبائی اسمبلی غیر حاضر ہوسکتے ہیں، یہ پی ٹی آئی کے ہی کیوں۔ کیا آپ کے 180 میں سے کوئی بیمار نہیں پڑسکتا۔ یا اس کو ترکی میں اچانک جانا نہیں ہوسکتا ،کیا یہ پی ٹی آئی والوں کے مقدر میں ہے یا یہ آپ ان کی تقدیر بدل رہے ہیں۔ سبحان اللہ (یعنی اللہ کی ذات پاک)

یہ بھی پڑھئے:

نئی بھارتی صدر دروپدی مرمو کون ہیں؟

Ad (2024-01-27 16:31:23)

ضمنی انتخابات کے دو سبق : ن لیگ کے لیے اور پی ٹی آئی کے لیے

عمران خان کو کس قوت کی پشت پناہی حاصل ہے؟

ایک اور بات پھر سے خیال میں بار بار آرہی ہے کہ فلاں کا ضمیر جاگ گیا ہے اس لئے اس نے ووٹ نہ دینا مناسب سمجھا اور وہ ترکی چلاگیا۔ یارو !آپ کا (یعنی آصف زرداری ، رانا ثناءاللہ عطا اللہ تارڑ وغیرہ ) کا ضمیر کیوں نہیں جاگتا ، کیا وہ ضمیر قریشی (مرحوم) کے ساتھ ہی مرگیا۔

(نئی نسل ضمیر قریشی کے متعلق نہیں جانتی تو اپنے بزرگوں سے اس کے متعلق واقفیت حاصل کرے)

اب سوال آتا ہے کہ جمہوریت میں کیا یہ اصول نہیں کہ اکثریت حاصل کرنے والے کو حکمرانی کا ہے۔ ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ صرف نعرہ ہے کہ اس پر عمل کیا جانا ہے۔ ادھر انتخابات کے نتائج آئے۔ اُدھر دوڑیں لگانا شروع ہوگئے اور کون وہ جمہوریت کے چیمپئن (زرداری ) کبھی کسی در پر سجدہ (شجاعت حسین ) کبھی کہیں اور۔ کام نہ بنے تو، نوٹوں کی بوریاں استعمال اور بیٹا ہے کہ وہ ہمیں نیا فلسفہ سناتا ہے۔

Democracy is the best Revenge

اب یہ پتہ نہیں کون سے Revenge کا جو جہوریت سے لیا جارہا ہے یہ ہم سے اور اس میں بھی بڑی بڑی جغادری شخصیات (قمر زمان کائرہ وغیرہ) ہمیں سمجھاتی ہیں کہ انتخابات کے نتائج پر اثرانداز نہیں ہورہے بلکہ اپنے تعلقات کی بنا پر ملاقاتیں کرتے ہیں۔ طرفہ تماشا کہ وہی صاحب فرماتےو ہیں کہ کیا پی پی پی نے پنجاب میں حکومت بناتی ہے سبحان اللہ ۔ اگر ایسا ہی تو آپ کے پیٹ میں مروڑ کس لئے اٹھ رہے ہیں، جمہوریت کو اپنا بدلہ لینے دیں کیوں ادھر ادُھر بھاگ دوڑ ہورہی کیوں بوریوں کے منہ کھول دیئے ہیں۔ اس پر ہمیں اپنا ایک اور پسندیدہ شخص یاد آیا جس کی کہی ہوئی بات پر ختم کرتے ہیں۔

میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو

گھری ہوئی طوائف تماش بینوں میں

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آصف علی زرداریپی ٹی آئیترکیجمہوریتچودھری شجاعت حسینرانا ثنا اللہعطا اللہ تارڑمسلم لیگ
Previous Post

نئی بھارتی صدر دروپدی مرمو کون ہیں؟

Next Post

تیئس جولائی: آج بابا ذہین شاہ تاجی کا یوم وفات ہے

عبدالقدیر خان

عبدالقدیر خان

Next Post
ذہین شاہ تاجی

تیئس جولائی: آج بابا ذہین شاہ تاجی کا یوم وفات ہے

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions