بلوچستان سیلاب کی وجہ سے میں جون سے شروع ہونے والے بارشوں نے اگست کے اختتام تک چاروں طرف تباہیوں اور مایوسیوں کا سامان مہیا کیا ہے بلوچستان جو رقبے کے لحاظ سے نصف پاکستان ہے ڈیڑھ کروڑ پھیلی ہوئی آبادیوں پر مشتمل علاقہ ہے بارشوں نے جہاں لسبیلہ و اوران کی حالت زار قابل رحم بنایا ہے وہی نصیر آباد و سبی دو ڈویژن بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ لورالائی ڈویژن اور ضلع قلعہ عبداللہ و چمن پشین ، زیارت و سنجاوی ، دکی و ہرنائی اور قلعہ سیف اللہ و موسی خیل و ژوب ڈویژن بری طرح متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:
لاڑکانہ میں سیلاب: باران رحمت کو تباہی بدلنے والا اصل ہاتھ
خدا بخش لائبریری والے خدا بخش خان، ہندوستان کے سر سید ثانی
نوشکی خاران اور تمام علاقوں میں ضروریات زندگی پوری کرنا اب ممکن نہیں ہے ریلیف آپریشن میں مصروف کارکنان اور ہمدردوں کے لئے بہت مشکلات بڑھ گئے ہیں راستے بند ہونے ہیں خود صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 40 ہزار انسان محصور ہو کر رہ گئے ہیں پانی میں ڈبونے ہوئے عوام الناس خاص کر بچوں و بچیوں اور خواتین و بزرگوں کے لئے فوری طور پر ضروریات زندگی مطلوب ہیں واحد سہارے کے طور پر آسانی سے دستیاب ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹے بڑے نقد رقوم متاثرین کو فراہم کئے جاسکتے ہیں جس میں ان کے شناختی کارڈز پر بنے ہوئے ایزی پیسہ اکاؤنٹ ایک آسان تر راستہ ہے اگرچہ بجلی و مواصلاتی نظام ڈسٹرب ہونے کے باعث کہیں یہ بھی ممکن نہیں ہوتا ہے۔
یہ 25 اگست کی شام کو اوستہ محمد سے پیغام ہے۔
السلام علیکم
بھیا، یہاں پر کوئی سہولت میسر نہیں ہیں نہ بجلی نہ پرنٹنگ نہ کاپی کرنے کی موبائل چند گھنٹوں کے لیے کھلتا ہے اور بند ہو جاتا ہے دعائیں کریں خدا کریں کل کوئی شخص مل جائے جو صرف بارہ ہزار روپے کے دو دیگیں خرید کر دے تاکہ ہم ان متاثرین کو دیں،،،
ہم کوئٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم اور ان ریتھ کے پلیٹ فارم پر مصروف عمل ہیں دوستو آپ کی خصوصی توجہ و معاونت درکار ہیں۔ ہر سطح پر،پہلے مرحلے میں چھوٹے چھوٹے رقوم متاثرین تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں پھر مستقل سکونت و سماجی شعور کی بیداری و بحالی کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے اور نئے آہنگ و جدید معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے پیش رفت ممکن بناتے ہیں۔
پاکستان اور بیرون ممالک سے احباب مردو خواتین اور بچیوں و اداروں سے معاونت و راہنمائی فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہیں عطیات جمع کرنے کے لئے
عبدالمتین اخونزادہ
unreath17@gmail.com what’s up@ easy piesa account number+ 92 📰 333 7803221
Jazz cash account number+ 92 📰 308,7863221