کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر کونسل فار میڈیا وومن حمیرا موتلا،سعدیہ عبید،مزمل فیروزہ ،نعمت اللہ، شازیہ عدنان ،شکلیہ شیخ اور تابش زیبرا نے دورہ کوئٹہ کے دوران شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام شھداء 08 اگست ڈیجیٹل لائبریری شھباز ٹاؤن کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا لائبریری پہنچنے پر شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے اور فاؤنڈیشن کے ٹیم نے استقبال کیا اور لائبریری کے مختلف حصوں مین کوریڈور،شھداء ھال ،ڈیجٹل ایریا اور خواتین لابی و انتظامی آفس کا تفصیلی دورہ کرایا اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری عبدالمتین اخونزادہ نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سانحہ 08 اگست 2016 ء نے کوئٹہ و صوبے کو ہلا کر رکھ دیا جب شہر کے وسط میں سول ہسپتال کے اندر درجنوں قیمتی اور موثر وکلاء،صحافی اور شہریوں کا قتل عام کیا گیا اور آج تک قاتل و منصوبہ ساز گرفتار نہیں کئے گئے انھیں شہداء کے لواحقین کی ہمدردی اور سرخ خون کی لاج رکھنے کے لئے 2017 ء میں شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن تشکیل دی گئی جو مسلسل عوام کی خدمت و دادرسی اور راہنمائی و دانش مندی کی اضافے کے لئے کوشاں ہیں _
اس موقع پر شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے کہا کہ معاشرے میں حقوق و فرائض کی ادائیگی و ترقی میں نمایاں فرق ہے امن و آشتی کا ہماری بنیادی ضروریات زندگی میں سے ہیں انتہا پسندی اور بدانتظامی نے عوام الناس کی شعوری ارتقاء و فکری مکالمے و ڈائلاگ میں رکاٹیں کھڑے کی گئی ہیں لائبریریاں بناؤ نسلیں بچاؤ شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کا بنیادی سلوگن ہیں کتاب دوستی ہی زندگی ہے حقیقی تبدیلی اور اصلاح معاشرہ کے لئے کتاب دوستی ہی خوبصورت راستہ ہیں،
اس موقع پر صحافیوں کے اعلیٰ سطحی وفد نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں تحمل و بردباری اور دانش و حکمت پیدا کرنے کے لئے مثبت و ثمر بار سرگرمیاں اور پروگرامز کے ساتھ بہتر ادارے اور فورمز ہی کردار ادا کرتے ہیں شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین و ٹیم کے کردار اور مثبت عزم و ہمت کو دیکھ کر خوشحال اور شاندار بلوچستان کی توقعات رکھتے ہیں