16 اور 17 جنوری 2020ء کے دن سید طارق رضوی مرحوم کے حادثے کی یاد دلاتا ہیں جب وہ کراچی سفر اختیار کرتے ہوئے المناک حادثے میں ہلاک ہونے اور اپنے اہلیہ صاحبہ،گھر کے بچوں و بچیوں کے زخمی ہونے کے ساتھ اپنی صاحبزادی کی موت سے بھی ہم کنار ہوئے یعنی سال پہلے کرونا وائرس کی ہولناکیوں سے پہلے بھی موت تعاقب میں برابر متحرک تھی۔
ہاں، یہ 15 جنوری 2020ء کی بات ہے، مجھے فرینکلن کوے ایجوکیشن پاکستان/ یو ایس اے کی ورکنگ کے لئے لاہور جانے کی سفر کے وجہ سے انتہائی بھرپور اور خوبصورت برف باری میں کوئٹہ بلکہ بوستان سے نسئی قلعہ سیف اللہ تک سفر کرتے ہوئے 08 گھنٹے لگے اور لورالائی تک بلا مبالغہ 10 گھنٹے اور پھر ملتان سے لاہور تک دھند میں بھی زیادہ تھکاوٹ اور مشقت رہی۔ ابھی میں لاہور پہنچا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر جناب طارق رضوی صاحب کے المناک ٹریفک حادثے کی اطلاع آئی میں نے مقدور بھر رابطے کئے جس کے نتیجے میں جناب مولانا عبد الحق ہاشمی صاحب نے تصدیق کی کہ طارق رضوی صاحب المناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے میں شامل ہے۔ مسلم باغ کی برف باری میں دوتین مرتبہ ھمارے متحرک دوست اور انتہائی فعال سماجی شخصیت جناب سید طارق رضوی صاحب کا رابطہ ہوا۔ دراصل پیچلھے ایک ڈیڑھ مہینے سے میں اور جناب سید طارق رضوی صاحب صبح وشام بہت قریب رہے چونکہ وہ ایک کاروباری پیچیدگی اور الجھن میں پھنس گئے تھے جسے ہم نے اپنے پیارے دوست اور جناب سید طارق رضوی صاحب کے پرانے محلے دار جناب نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی صاحب کے ذریعے سیدھے کرنے کی کوشش میں لگے رہے۔ جناب ریسانی صاحب کا شکریہ کہ بالآخر وہ معاملہ سیدھے راستے پر گامزن ہوا۔
جناب سید طارق رضوی صاحب انتہائی دلچسپ اور فعال شخصیت تھے اور بینکاری کے دوران اور بعد میں بھی خوشحالی اور ترقی کے لئے متحرک رہے۔ وہ الخدمت فاؤنڈیشن میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ اپنے والد محترم جناب سید یونس علی رضوی صاحب مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فعال کردار ادا کرنے میں کامیاب
رہے۔ خوبصورت دوستوں اور فعال و متحرک افراد کا معاشرے سے بے وقت اٹھ جانا ایک مشکل گھڑی ہوتی ہے سال گزرنے میں پھلک جھپکنے جتنا وقت ہی گزرا ہے کہ اب پھر جنوری 2021 ء سر پر آکھڑا ہوا ہے۔ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور موت کی تیاری میں کمزوری و سستی سے بچائے۔
جناب سید طارق رضوی مرحوم کی آخروی زندگی کو کامیاب بنائیں رب العالمین آسانی فرمائیں مغفرت فرمائے اور ان کے خاندان و آبرو کی حفاظت فرمائے، آمین ثم آمین یارب العالمین۔