* کشمیر الیکشن کیخلاف اندرون اور بیرون ملک تحریک چلائیں گے ۔ مسلم لیگ ( ن )
مسلم لیگ نواز کی نائب صدر محترمہ مریم نواز نے کہا کہ کشمیر میں تاریخی دھاندلی ھوئی۔ جس کےخلاف اندرون و بیرون ملک ایسا احتجاج کریں گے کہ حکومت یاد رکھے نہ رکھے دنیا ضرور یاد رکھے گی۔ مریم نواز نےکہا آزاد کشمیر کے ووٹرز بھی عجیب ہیں جلسے میرے اٹینڈ کرتے رھے اور ووٹ پی ٹی آئی کو ڈالتے رھے ۔انہوں نے کہا لگتا ھے کہ عثمان بزدار نے اس حلقہ میں ” دھند ” ڈال دی ھو کیوں کہ دھند کے بغیر ایسے رزلٹ آ نہیں سکتے۔ انہوں نےکہا اس دھاندلی کے خلاف بھر پور احجاجی تحریک کی تیاری شروع کر دی جائے. مگر جب تک محمد زبیر سابق گورنر سندھ پنڈی سے واپس لاھور نہیں پہنچتے اور گرین سگنل نہیں دیتے اس وقت تک اگلی کال کا انتظار کیا جائے۔انہوں نے کہا اندرون ملک کی بجائے بیرون ملک احتجاجی کال کا زیادہ انتظار کیا جا رہا ھے۔ کیونکہ وہاں احتجاج پر ڈنڈے نہیں کھانے پڑتے ۔یہاں پارٹی ورکرز کا بھی پریشر ھے کہ ھمیں احتجاج کے لیے امریکہ اور یورپی ممالک بھیجا جائے ۔اس لیے ممکن ھے احتجاج کے لیے بندے باہر بھیجنے پڑیں ایون فیلڈ سے میاں نواز شریف کے محلے دار کچھ گوروں نے بھی میاں صاحب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر تحریک میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ھے ۔ اگر الیکشن کمیشن میں ” فارن فنڈنگ “رولے کا ڈر نہ ھوتا تو میں ضرور اس حوالے سے ” پارٹی فنڈ کے لیئےاپیل کرتی۔ویسے اکبر ایس بابر کو پارٹی کا ” گشتی سفیر ” بنا کر بھجنے بارے سوچا جا سکتا ھے۔ مگر یہ رسک بھی نہیں لیا جا سکتا کہ بعد میں وہ حساب کے چکر میں نہ پڑ جائیں انہوں نے کہا یہ یھی تاریخ کی عجیب و غریب حکومت ھے جو اپنے 22 سال کے تمام وعدے پہلےتین ماہ میں ھی بھول گئی ۔اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ” بھول بھلکڑ ” ہیں۔ بلکہ وہ تو بالکل” بھولے بادشاہ ” اور سیدھے سادھے وزیر اعظم ہیں ۔وہ چونکہ ورلڈ کلاس کھلاڑی رہے ہیں لہذا ان کو ایمپائرکی ھدایات کو فالو کرنے کا بہت تجربہ ھے ان کی کوشش ھوتی کہ ایمپائر کے اشارے کو سمجھا جائے۔انہیں تو اکثر اخبار دیکھ کر معلوم ھوتا ھے۔کہ ڈالر کاریٹ بڑھ گیاھے۔ چینی آٹے اور دال دلیےکے نرخ کم ھو گئے ہیں ۔ ان کو بھی یہ سب تیسری شادی کے بعد ھی معلوم ھوا اور انہوں نے بھاؤ تاؤ کرنے کا سلیقہ بھی بیگم سےسیکھا ھے۔ ایسے ھی حکومت کے تین سال پورے نہیں کرلئے ۔ ان کی کابینہ یا دیگر اعلی عہدیدار ممکن ھے اپنے وعدوں کو ” طاق نسیاں ” پر رکھ کر بھول گئے ہیں ۔ مگر عمران خان نہیں بھولا سنا ھے کہ انہوں نے وعدوں کی فہرست اپنے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر رکھی ھوئی ھے ۔ مگر اس میں خان صاحب کا قصور نہیں دراصل خاتون اول انہیں یاد نہیں کرواتیں۔