جناب حسن اکبر کمال 14 فروری 1946 کو آگرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے انگریزی ادب میں ایم کیا تھا اور تدریس کے پیشے سے وابستہ رہے تھے۔ وہ غزل، گیت نگاری اورنعت، سلام و منقبت نگاری میں یک ساں دست رس رکھتے تھے۔ ان کے شعری مجموعے سخن، خزاں میرا موسم، خوشببو جیسی بات کرو اور التجا کے نام سے اور تنقیدی مضامین کا مجموعہ کمال کے مضامین کے نام سے شائع ہوا تھا۔ پاکستان رائیٹرز گلڈ نے ان کے شعری مجموعے خزان میرا موسم پر انھیں آدم جی ادبی انعام عطا کیا تھا ۔
جناب حسن اکبر کمال کا انتقال 21 جولائی 2017 کو ہوا۔ وہ وادی حسین کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔